ملک میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکاسرچ آپریشن جاری ہے،بھکر اور لودھراں میں کارروائی کے دوران30 سے زائدمشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
لودھراں شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث 28 افراد کو حراست میں لے لیا ،دوران آپریشن20سے زائ
د گھروں کی تلاشی لی گئی، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر بھکر میں حیدرآباد تھل میں پولیس نے کارروائی کے دوران11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکےتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔