counter easy hit

80 سے زائد موٹرسائیکل سواروں کا قافلہ سوات پہنچ گیا

More than 80 riders

More than 80 riders

پشاور …..محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون سے ملک کے مختلف علاقوں کے 80 سے زائد سیاحوں کی موٹرسائیکل ریلی سوات کی وادی میاندم اور مالم جبہ پہنچ گئی ، نوجوان موٹر سائیکل سواروں نے برفیلی وادی میں ایسے جوہر دکھائےکہ لوگ دنگ رہ گئے ۔
لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ان موٹرسائیکل سواروں کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے۔ انہوں کےکہا کہ ہم سیاحت کے فروغ کیلئے نکلے ہیں تاکہ لوگ یہاں پہلے کیطرح آئیں ، یہاں کے لوگ پیار کرنے والے لوگ ہیں۔کچھ دن پہلے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو ئے تو آج ہم یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ اب یہ علاقہ پرامن ہے،یہاں ضرور آئیں۔ریلی کے شرکا نے جگہ جگہ تصویریں اور سیلفیاں بھی بنائیں اور سوات کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کی، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے تو مقامی لوگوں کے معاشی مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں ۔ اسلام آباد سے شروع ہونے والی یہ تین روزہ موٹرسائیکل ریلی پُرفضا مقام مالم جبہ پراختتام پذیرہوئی ۔منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد سوات میں سیاحت اور امن کو فروغ دینا ہے ۔