پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے لیڈز میں شروع ہورہا ہے اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابراعظم کے زخمی ہونے کی وجہ سے لیڈز ٹیسٹ میں فخر زمان،سعد علی اورعثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا تاہم قرعہ عثمان صلاح الدین کے نام نکلا اور اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو انڈور پریکٹس بھی کرائی۔ عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار تین سو انتیس رنز بنا رکھے ہیں۔ لارڈزٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 68رنز بنانے والے بابراعظم بین سٹوکس کی گیند لگنے سےانجری کا شکارہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔