نت نئے فیشن کے دلدادہ اور کنزیومر ازم پر یقین رکھنے والے افراد کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ
لاہور: نت نئے فیشن کے دلدادہ اور کنزیومر ازم پر یقین رکھنے والے افراد کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ وہ اب 1450 امریکی ڈالر یا ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی روپے میں ’’آدھا کوٹ ‘‘خرید سکتے ہیں ۔ لگژری فیشن برانڈ ’’انراول پراجیکٹ‘‘ نے فرانسیسی ڈیزائنر کی مدد سے نیا کوٹ مارکیٹ میں لانچ کر کے ’’کم مقدار بھی بہت ہے ‘‘ کے نظریے کو نئے ہی معنی پہنا دئیے ہیں ۔
انتہائی کم کپڑا استعمال کر کے بنایا گیا یہ کوٹ قیمت کے معاملے میں کسی طرح کم نہیں اور دل کھول کر پیسے خرچ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس کوٹ کا نام ڈی کنسٹریکٹڈ سلک کوٹ رکھا گیا ہے جو صرف ایک ہی بازو اور جسم کے آدھے حصے کو ڈھانپتا ہے ۔ فیشن ہائوس نے صارفین کیلئے یہ سہولت رکھی ہے کہ وہ دائیں یا بائیں بازو کیلئے کوٹ خرید سکتے ہیں لیکن صرف ایک ہی بازو پر پہننے کیلئے کوٹ ملے گا۔