کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال ہوگئی، احتجاج کے باعث ریلوے نے کراچی میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا تھا، لاہورسے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیاتھا۔
ٹرین سروس پاکستان ایکسپریس کے انجن پر پتھراؤ کے بعد معطل کی گئی تھی، جس کے بعد لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام کو ملیراسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس بحال ہونے کے بعد پنجاب سے آنے والی قراقرم ایکسپریس کئی گھنٹے تاخیر سے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئی، مذکورہ ٹرین کو صبح 11 بجے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا۔
ٹرینیں پہنچنے پر کینٹ اسٹیش پر موجود مسافروں نے خوشی میں نعرے بلند کیے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ملیر 15میں احتجاج کے باعث قراقرم ایکسپرس کو لانڈھی پر روکا گیا تھا۔