دوسرےممالک کی طرح روس میں بھی سال نو کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس موقع پر مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
Moscow became the focus of the statue is made of ice
روس کے دار الحکومت ماسکو میں اسی مناسبت سے آئس فیسٹیول جاری ہے جس میں برف سے بنے دیوہیکل مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ماسکو میں واقع وکٹری پارک میں سجے اس دلچسپ میلے میں روس کی تاریخی عمارتوں اور مقامات کے برف سے بنے ماڈلز رکھے گئے ہیں جبکہ برف سے بنی لمبی سلائڈز سے بھی لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔یہ میلہ 8جنوری تک جاری رہے گا۔