الخوم شوکیرووا کی بیٹٰی کی شادی میں ڈریس ڈیزائنر نے 5 لاکھ سترہ ہزار پائونڈ مالیت کا ڈریس تیار کیا ، 9 ہزار مہمان شریک ہوئے
ماسکو: ماسکو میں روسی بزنس مین نے اپنی بیٹی کی شادی پر کروڑوں روپے لٹا دیئے ۔ماسکو میں آئل ٹائیکون الخوم شوکیرووا کی بیٹی کی شادی ہوئی جس میں دلہا دلہن پرائیویٹ جیٹ میں پہنچے ۔ شادی کے لیے عروسی لباس برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا جس کی قیمت 5 لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ تھی ۔ تقریب میں دس فٹ لمبا کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب میں 9 ہزار افراد شریک ہوئے ۔