کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک طرف تجاوزات کیخلاف آپریشن زوروشور سے جاری ہے تو دوسری طرف ٹریفک قوانین پر بھی سختی سےعمل درآمد کروانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ، کئی اعلیٰ شخصیات اور سفارتکاروں کوروک کر کارروائی کی گئی جس کی تازہ مثال سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کی ہےجنہیں ٹریفک پولیس اہلکار نے روک کر چالان چٹ تھمادی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہرقائد کے علاقے کراچی کے علاقے میٹروپول کے قریب فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے لگانے پر موسیٰ گیلانی کی لینڈ کروزر کوٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے روکا، اس باہمت پولیس اہلکار نے گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی جبکہ موسیٰ گیلانی کو پانچ سو بیس روپے کا چالان تھماتے ہوئے قانون کی پابندی کرنے کی تنبیہ بھی کی۔موسیٰ گیلانی نے بھی زیادہ مزاحمت نہیں کی اور ابتدائی تعارف کے بعد اہلکارسے تعاون کرتے ہوئے کاغذات فراہم کردیئے ۔