ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کے خطیب اظہر عباس سیالوی اور اُن کے دوست واحباب کی جانب سے خواجہ قمر الدین سیالوی چستی کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں مسجد البلال ویانا میں چار جولائی بروز ہفتہ کو ایک پُر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی ، رفاہی ،سپورٹس ، تاجر برادری اور صحافی حضرات نے بھی شرکت کی اور پاکستان عوامی تحریک یونان کے پریس سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق آف اولکھ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔