counter easy hit

امام مسجد اور نوجوان توہین مذہب کے الزام پر گرفتار

Mosque and arrested young blasphemy

Mosque and arrested young blasphemy

قصور: کوٹ رادھا کشن کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں ایک امام اور اس کے شاگرد کو گرفتار کر لیا۔

کوٹ رادھا کشن میں مرلی اتار گاؤں کے محمد امتیاز کی مدعیت میں پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اس نے ایک گلی میں 17 سالہ نوجوان کو قرآن کے اوراق جلاتے ہوئے دیکھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد امتیاز نے اس نوجوان کو اس کی حرکت پر سمجھانے کی کوشش کی، تو اس نوجوان نے زور دیا کہ قرآن کے شہید اوراق کو تلف کرنے کا درست طریقہ یہی ہے کہ ان کو جلانے کے بعد زمین میں دفن کر دیا جائے۔

مقدمے کے مطابق اس نوجوان نے اپنے موقف کی تائید کے لیے مقامی مسجد کے امام کو بھی بلایا جو کہ اس نوجوان کا استاد بھی تھا۔

امام مسجد نے بھی نوجوان کے عمل کو درست قرار دیا جبکہ مبینہ طور پر اپنے دعوے کی صداقت کے لیے حدیث بھی پیش کی۔

مقدمے کے مدعی نے جب یہ معاملہ اپنے نام نہاد پیر کو سنایا تو اس پیر نے اسے پولیس کو مطلع کرنے کی ہدایت کی۔

ان معلومات کی بنیاد پر پولیس مذکورہ مقام پر آئی جبکہ اس امام مسجد اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے دونوں افراد کے خلاف توہین مذہب کی آئینی شق 295-بی اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا۔


 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website