ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غلام حسین نقوی نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں بسلسلہ شہادت حضرت علی علیہہ اسلام ایک مجلس اعزا 7 جولائی کی شام سات بجے منعقد ہوگی۔
جس میں مولانا سید وقار حیدر جعفری آف جرمن اور زاکراہل بیت قمرعباس شہادت حضرت علی علیہہ اسلام پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد ماتم داری اور بعد میںلنگر حسینی تقسیم کیا جائے گا۔
امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کی انتظامیاں کی جانب سے اپیل کی جا تی ہے کہ وقت کی پابندی کو مد نظر رکھا جائے۔