ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میںمعراج النبی کے سلسلہ میں کانفرنس کا انعقاد24مئی بروز اتواربعد از نماز عصر کیا جائے گا جس میں علامہ عبدالطیف چستی آف فرینکفورٹ جرمن مہمان خصوصی ہونگے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
مسجد البلال کے خادم حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ کو پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ معراج النبی کانفرنس میں مقامی نعت خوانان بھی شرکت کریں گے خصوصاََ یورپ کے معروف نعت گو غلام مصطفی نعیمی اور سید عبدالرحمان شاہ اپنی خوب صورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
باوا علی شاہ نے مذید کہا کہ مسجد البلال کی انتظامیاں کی جانب سے تمام پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت عام ہے اورکانفرنس کے احتتام پر اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد حاضرین کیلیے لنگر کا بھی انتظام ہوگا۔