counter easy hit

مسجد سلطان قابوس جدید طرز تعمیر کا شاہکار

خوبصورت محرابوں ، میناروں پر مشتمل اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 1965 میں کیا گیا ، دنیا کا دوسرا بڑا قالین یہاں بچھا ہے

Mosque Sultan Qaboos modern architecture masterpiece

Mosque Sultan Qaboos modern architecture masterpiece

مسقط: سلطنت اومان کی مرکزی مسجد سلطان قابوس مسقط میں واقع ہے ۔ دنیا کا دوسرا بڑا قالین اس مسجد میں بچھایا گیا ہے ۔ مسقط میں قائم مسجد سلطان قابوس 2 دہائیوں سے سلطنت اومان کی شان بڑھا رہی ہے۔

جدید طرز تعمیر ، خوبصورت محراب و مینار ، مسجد کی انتہائی خوبصورت عمارت ماہر کاریگروں کی فنی مہارت کا اچھوتا شاہکار ہے ۔ مسجد کی تعمیر 1995میں شروع ہوئی جو 6 سال 4 ماہ میں مکمل ہوئی۔

مسجد کی تعمیر کے لئے تین لاکھ ٹن پتھر بھارت سے منگوایا گیا ۔ مسجد کے مرکزی ہال میں اٹھائیس رنگوں کے امتزاج سے بنا 21 ٹن وزنی دنیا کا دوسرا بڑا قالین یہاں بچھا ہوا ہے ۔

ہال میں لگا قمقموں سے مزین فانوس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے ۔ چالیس ہزار مربع میٹر پر پھیلی اس مسجد میں بیس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website