counter easy hit

امریکا میں سب سے زیادہ طبعی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

نیویارک: یکم جنوری امریکا کے لئے سب سے زیادہ خطرناک دن ہوتا ہے جس میں کسی اور دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

Most natural deaths in the US are on the 1st January, Research

Most natural deaths in the US are on the 1st January, Research

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں یکم جنوری کو اموات کی تعداد سال کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اگر یوں کہا جائے کہ امریکا میں سب سے زیادہ اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ تحقیق کے دوران 25 سال کے دوران جاری ہونے والے ڈیتھ سرٹیفکیٹس کا مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ یکم جنوری کو سب سے زیادہ ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے اور تمام لوگوں کی اموات قدرتی طور پر ہوئی تھی۔تحقیق میں قدرتی طور پر مرنے والے افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا جس میں معمولی بیماری سے مرنے یا کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے علاوہ بڑھاپے میں مرنے والے افراد شامل ہیں تاہم اس میں حادثے کے شکار ہونے والے افراد شامل نہیں۔ امریکا میں اموات سے متعلق تحقیق کرنے والے ماہر ڈیوڈ فلپ کا کہنا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہے کہ آخر یکم جنوری ہی کو امریکا میں شرح اموات زیادہ کیوں کہ اس سوال کا جواب تلاش کرنا ابھی باقی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website