ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،سندھ کے کچھ علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے لگا ہے ۔
پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی موسم گرم ہے،سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرا ر ہے،لاڑکانہ،جیکب آباد،حیدر آباد اور دادو سمیت کئی علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو برف کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے ،شمالی بلوچستان میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہےگا۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔