counter easy hit

پاکستانی ایکسپورٹ میں امریکی حصہ سب سے زیادہ

مالی سال 2015 کے دوران پاکستان نے سب سے زیادہ مصنوعات امریکا کو برآمد کیں جبکہ چین سے سب سے زیادہ مصنوعات درآمد کیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2015 کے دوران ہونے والی کل 22.09 ارب ڈالر کی برآمدات میں سے امریکا بھیجی جانے والے پاکستانی مصنوعات کا حجم 3.66 ارب ڈالر رہا جبکہ دوسرے نمبر پر چین رہا جسے 1.93 ارب ڈالر کی پروڈکٹس برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: قالینوں کی پہلی برآمدات امریکا پہنچ گئی

مالی سال 2015 میں پاکستان کی برآمدات

  1. امریکا(3.66 ارب ڈالر)
  2. چین(1.93 ارب ڈالر)
  3. افغانستان (1.72 ارب ڈالر)
  4. برطانیہ (1.57 ارب ڈالر)
  5. جرمنی (1.15 ارب ڈالر)
  6. متحدہ عرب امارات (0.90 ارب ڈالر)
  7. اسپین(0.78 ارب ڈالر)
  8. بنگلہ دیش (0.70 ارب ڈالر)
  9. نیدرلینڈز(0.67 ارب ڈالر)
  10. اٹلی (0.62 ارب ڈالر)

مالی سال 2015 میں کل 43.99 ارب ڈالر کی مصنوعات مختلف ممالک سے درآمد کی گئیں جن میں سے چین سے 11.02 ارب ڈالر کے پروڈکٹس پاکستان آئے۔

مزید پڑھیں: برآمدات میں کمی ،درآمدات میں اضافہ، خسارے کو بڑھا گیا

مالی سال 2015 میں پاکستان کی درآمدات

  1. چین (11.02 ارب ڈالر)
  2. متحدہ عرب امارات (5.73 ارب ڈالر)
  3. سعودی عرب(3.01 ارب ڈالر)
  4. انڈونیشیا (2.04 ارب ڈالر)
  5. امریکا (1.92 ارب ڈالر)
  6. جاپان (1.73 ارب ڈالر)
  7. کویت (1.71 ارب ڈالر)
  8. بھارت (1.67 ارب ڈالر)
  9. جرمنی (0.97 ارب ڈالر)
  10. ملائیشیا (0.91 ارب ڈالر)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website