انڈے کی زردی اس کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہوتی ہے اور صحت کے لیے مضر نہیں بلکہ مفید ہوتی ہے۔بعض محققین کہتے ہیں کہ انڈے کی زردی کولیسٹرول بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے وہ صحت کے لیے غیر تسلی بخش ہے۔ لیکن درحقیقت زردی کے طبی فوائد ہیں۔ انڈہ ڈائٹ پلان کا حصہ ہے جب کہ جم ٹرینرز بھی زردی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں
۔یہ بھی پڑھیں: جانیے آپ کے گھر میں سب سے گندی چیزیں کونسی ہیں
ویسے تو انڈہ پورا ہی غذائیت سے بھرپور غذا ہے لیکن سفیدی کے ساتھ ساتھ زردی بھی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ بھرپورغذائیت کی حامل زردی میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن بی 1 ،وٹامن بی 3 ، وٹامن بی 6، وٹامن ٹی 12، وٹامن کے، سلینئم، میگنیشم، کیلشیم، تانبے اور فاسفورس کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے
Popular Videos: