عراقی شہر موصل میں شدت پسند تنظیم داعش کے 800 سے زائد جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
موصل: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی شہر موصل میں شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف آپریشن میں سینکڑوں جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ آپریشن میں اب تک 800 سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں کی حتمی تعداد بتانا مشکل ہے تاہم گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران کئے گئے آپریشن میں 800 سے 900 جنگجو مارے گئے ہیں۔ اندازوں کے مطابق موصل میں پانچ ہزار کے قریب جنگجو موجود ہیں۔