ریاض: امریکی پولیس نے 5 سال اور 7 ماہ کی دو سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے جب کہ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کیے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔