راولپنڈی(خبرنگارخصوصی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموپریٹک ہیومن رائٹس سیل راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر شازیہ عبیدنے کہا کہ عدالتوں کو چاہئے کہ انسانی حقوق سے متعلق کیسوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے ایسے کیس بھی موجود ہیں کہ مائیں اغواء ہو رہی ہیں جبکہ سالوں تک ان کی بازیابی نہیں ہو سکی راجن پور میں ایک خاتون کے اغواء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ بچے عرصہ 2سال سے اپنے والدہ کو دیکھنے کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ اغواء کار با اثر ہونے کے باعث تا حال گرفتار بھی نہ ہو سکے،انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اس کیس جکو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں اور معصوم بچوں کی ماں کو بازیاب کرا کر ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیںانہوں نے مزید کہا ملک میں انصاف وڈیروں اور ظالموں نے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے اب ہم سب کو اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا تاکہ ملزموں کو انصاف اور ظالموں کو سزا دی جا سکے ۔افتخار محمد چوہدری کی قیادت میں ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ عوام کو شفاف اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے عدالتوں کو چاہئے کہ کیسز کو میرٹ پر جلد سے جلد نمٹایا جائے۔