پیرس، نائب صدر ایم ڈبلیو ایف فرانس طاہر عباس گورائیہ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر یس اردو نیوز کی پوری ٹیم کا اظہار تعزیت اور اجتماعی دعا، اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں
نائب صدر MWF فرانس و سابق سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فرانس محترم طاہر عباس گورایئہ صاحب کی والدہ ماجدہ پاکستان میں رضا الہی سے وفات پا گئی ہیں۔اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے سرکار دوعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کاملہ نصیب فرماے آمین ثم آمین
منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس میں صدر علامہ حسن میر قادری صاحب نے خطبہ جمعہ اور نماز کے بعد مرحومہ کیلئے اجتماعی دعا کی اور فرمایا کہ نیکی ، دس ،ستر ،سات سو اور بے حساب میں بدل سکتی ہے مگر گناہ وہی لکھا جائے گا جو کیا ہے وہ بھی اگر معافی کی توفیق نہیں ملی تو !
ان کا یہ بھی فرمانا تھا کہ جب انسان نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ لکھ دی جاتی ہے مگر گناہ کا اردہ کرنے سے گناہ لکھا نہیں جاتا۔ نیکی اپنے اخلاص کے باعث دس ، ستر ،سات سو یا بے حساب اجر میں بدل سکتی ہے مگر گناہ وہی رہتا ہے جو کیا گیا ہو وہ بھی اس صورت میں اگر معافی کی توفیق نہیں ملی۔
نماز کے بعد دورود سلام کی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔ نماز و درود کے بعد علامہ حسن میر قادری نے نائب صدر منہاج ویلفئیر فرانس قارری طاہر عباس گورائیہ کی والدہ کے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ یاد رہے سابق جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک قاری طاہر عباس گورائیہ کی والدہ پاکستان میں انتقال فرما گئی تھیں اور وہ ان دنوں پاکستان میں ہیں
پاکستان میں ان کا رابطہ نمبر: 00923478907495
Publiée par Rao Khalil Ahmad sur Vendredi 25 janvier 2019