پیرس، چوہدری محمد اعظم صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس کی طرف سے سینئر نائب صدرمنہاج القراان انٹرنیشنل فرانس حاجی مشتاق حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک حاجی مشتاق حسین اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اوروالدہ مرحومہ کے درجات بلند کریں۔ انہوں نے تمام دوستوں سے مرحومہ کے نماز جنازہ میں کل ڈیرھ بجے شرکت کرنے کی استدعا کی ہے اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے اپنے دوستوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم حاجی مشتاق حسین اور ان کے اہلخانہ اور منہاج القراان افرانس کے دوستوں کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور حاجی مشتاق حسین اور تمام سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔ الہی آمین
یاد رہے کہ آج منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس کے سینئر نائب صدر حاجی مشتاق حسین کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعۃ المبارک دن ڈیڑھ بجے مرکز منہاج القرآن لاکورنیومیں ادا کی جائیگی۔