سوشل میڈیا پر چمپینزی کی شیر کے بچوں کے ساتھ پیار کرنے کی ویڈیو انتہائی پسند کی جا رہی ہے
لاہور: ماں کی اپنے بچوں کیلئے محبت ایک لازوال جذبہ ہے لیکن اگر کوئی ماں کسی دوسرے کے بچوں پر محبت کی بارش کرے تو یہ جذبہ ایسے معنی اختیار کرلیتا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسی جذبے سے سرشار چمپینزی، ٹائیگرکے تین بچوں کیساتھ بھرپور شفقت کا مظاہرہ کرتے دیکھی جاسکتی ہے ، وہ نہ صرف ان بچوں کیساتھ خوب موج مستی کررہی ہے بلکہ فیڈر کی مدد سے اُنہیں دودھ بھی پلارہی ہے ۔ٹائیگر کے بچے بھی چمپینزی کیساتھ بہت مانوس نظر آرہے ہیں جیسے وہ انہی کی ماں ہو