نیویارک……اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ ماں کے دودھ سے سالانہ آٹھ لاکھ سے زائد بچوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماؤں کو بچوں کو اپنا دودھ پلانے کی ترغیب دی جائے تو سالانہ چھ ماہ سے کم عمر بیشتر بچوں سمیت آٹھ لاکھ بیس ہزار بچوں کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔جبکہ ڈائریااورسانس کے انفیکشنز سے بچوں کی اموات پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے،ماں کا دوھ پینےوالے بچوں میں مستقبل میں موٹا پے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔دودھ پلانےوالی ماؤں میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ 6فیصد کم ہوتا ہے اور صرف بریسٹ فیڈنگ سے چھاتی کےسرطان سے ہونےوالی سالانہ بیس ہزار اموات پر قابو پایا گیا ہے، ماؤں کو ترغیب دی جائے تو یہ تعداد دگنی ہوسکتی ہے ۔