لاہور (ویب ڈیسک)لاہور سمیت پاکستان بھر میں اس وقت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے جرمانے کیے جا رہے ہیں جبکہ لاہور میں خصوصی طور پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاون جاری ہے تاہم اب لاہور کی سڑک پر نکلیں تو ڈھونڈنے سے بھی ہیلمٹ کے بغیر کوئی موٹر سائیکل سوار نظر نہیں آتا تاہم اس کے ساتھ ہی پٹرول پمپس پر بھی اب ہیلمٹ کے بغیر پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم لاہوریوں کی اس کی ’’اینٹی ڈاٹ‘‘ بھی نکال لی ہے جس کے بارے میں سن کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا۔کچھ پٹرول پمپس نے اپنے پاس بھی ہیلمٹ رکھنا شروع کر دیئے ہیں اور بغیر ہیلمٹ پٹرول حاصل کرنے کیلئے آنے والے افراد کو پہلے روکا جاتا ہے پھر اسے ہیلمٹ پہنایا جاتا ہے اور جب وہ پٹرول ڈلوانے کے فرائض سے فارغ ہو کر جانے کیلئے نکلتا تو اس سے ہیلمٹ واپس لے لیا جاتا ہے تاکہ مزید آنے والوں کو بھی یہ سہولت دے کر اپنی سیل بھی بڑھائی جا سکے ۔ اس نئی سروس سے کئی افراد روز مرہ کی بنیاد پر مستفید ہو رہے ہیں۔صرف یہی نہیں جن پیٹرول پمپس پر یہ سہولت میسر نہیں وہاں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل افراد ہیلمٹ رکھنے والوں سے ادھار ہیلمٹ لے کر پیٹرول ڈلواتے ہیں اور ہیلمٹ واپس کر کے چلے جاتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو جس نے ہیلمٹ نہ پہنا ہو پٹرول نہ دیا جائے۔