لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )موٹروے پولیس ان ایکشن ہلمٹ نہ رکھنے والوں اور بغیر نمبر پلیٹ والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری لوگ پورا دن زلیل وخوار ہوتے رہے تفصلات کے مطا بق موٹروے پولیس نے گزشتہ روز گجرات کی طرف آنے والے موٹر سائیکلوں کیخلاف جلیانی ناکہ لگایا اور ہلمنٹ نہ رکھنیو الوں کو روکا اور موٹر سائیکل بند کردئیے اور اسی طرح نمبر پلیٹ نہ لگانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی گئی جسکی وجہ سے عوامی مسائل بڑھ گئے اور لوگ اپنی خواتین کے ساتھ ذلیل خوار ہوتے رہے عوامی سماجی حلقوں نے موٹر وے پولیس کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کبھی کبھی موٹروے والے مال پانی بناؤ مہم کے تحت زیادہ تنگ کرتے ہیں ارباب اختیار موٹر وے کے اس رویہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں