اسلام آباد(یس اردو نیوز) بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیرر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، شاہراہیں موثر رابطوں اور اقتصادی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات وچئیر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شاہراہیں موثررابطوں اورسماجی واقتصادی ترقی کاذریعہ ہیں،جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیرپرمکمل توجہ مرکوزہے،ہوشاب،آواران تاخضدارشاہراہ،آواران تابیلہ شاہراہ خطے کی صورت بدل دیں گی۔