اسلام آباد (یس ڈیسک) فلک بوس چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی قابل فخر کوہ پیما بیٹی ثمینہ بیگ ہے۔ حسین وجمیل وادی ِہنزہ میں کوہ پیماوں کی بستی شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ کے عزم و حوصلے کے سامنے پہاڑ بھی زیر ہو گئے، ثمینہ نے محض اکیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
برف پوش پربتوں کی آغوش میں پلی بڑھی ثمینہ بیگ نے ارادہ باندھا تو دنیا کی ساتوں بلند ترین چوٹیوں پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا آئی۔ ثمینہ کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی خواتین کو رہنمائی اور تربیت ملے تو دنیا میں کوئی ان کا ثانی نہیں۔