اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ مین جاری بحران شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ تشدد کی لہر پر عالمی برادری نے رد عمل نہ دیا تو بڑا نقصان ہو گا۔
نیو یارک : ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ پر بحث میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سنگین صورتحال بھی المیوں کو جنم دے رہی ہے۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے ناسور پر فوری قابو پانا ہو گا۔ مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحرانوں کا فوری حل ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔ فلسطین پر سفاکانہ اور طویل قبضہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔