امریکی ماہرین نے اوہائیو میں فالج کے مریض ایان برخت کے دماغ میں چِپ لگائی جس کے باعث وہ نہ صرف ہاتھ اٹھانے بلکہ انگلیاں بھی ہلانے لگا
نیو یارک (یس اُردو) میڈیکل سائنس میں انقلاب ، دماغ میں ایک چھوٹی سی چپ لگانے سے فالج کا مریض ہاتھ میں چیزیں پکڑنے کے قابل ہو گیا ۔امریکی ماہرین نے اوہائیو میں فالج کے مریض ایان برخت کے دماغ میں چِپ لگائی جس کے باعث وہ نہ صرف ہاتھ اٹھانے بلکہ انگلیاں بھی ہلانے لگا ۔ تقریباً ساڑھے تین سال پہلے ایک حادثے کے باعث ایان کے دونوں بازو اور ٹانگیں بے کار ہو گئی تھیں ۔ سائنسدانوں کے مطابق مائیکرو چِپ ایک سو تین تاروں کے ذریعے اسکے دماغ کا پیغام براہ راست بازو کے عضلات کو پہنچاتی ہے اور وہ اسے حرکت دے سکتا ہے ۔ دو ہزار چودہ میں ایک تجربے کے بعد ایان صرف اپنے ہاتھ کو بند اورکھول سکتا تھا لیکن اب وہ اسے استعمال کر سکتا ہے ۔