کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان کے سربراہ عمران خان کراچی آئیں انہیں خوش آمدید کہیں گے تاہم 23 اپریل کو این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں الطاف حسین سے محبت کی پرچیاں ہی ڈبے میں ملیں گی۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کوئی کسی سے زبردستی پیار کر سکتا ہے اور نہ کراسکتا ہے،23 اپریل کو ضمنی انتخاب میں ہماری ماؤں اور بہنوں کی فتح ہوگی اور مجھ سے پیار کرنے والوں کی پرچیاں ہر ڈبے میں ملیں گی۔
انہوں نے عمران خان کوعزیز آباد جلسے کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی آئیں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے تاہم تحریک انصاف جلسے کے دوران شہدا کی یادگار کا خیال کرے۔