بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی ہے انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کترینہ کیف نئی آنے والی بالی ووڈ فلم ‘روشنی’ میں شاہد کپور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ جس میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ یہ پہلی بار ہوگا کہ کترینہ کیف شاہد کپور کے ساتھ کوئی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں۔ واضح رہے کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کر رہی ہیں۔