لوکس فلمز کی تیار کردہ اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض گیرتھ ایڈورڈز نے انجام دی ہے۔ اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظرِ عام پر آنیوالے نوجوان باغیوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے۔
نوجوان جو ڈیتھ اسٹار کا خفیہ منصوبہ چرانے کی کوشش میں بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں 16ارب 27کروڑ کا زبردست بزنس کیا اور باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔گزشتہ 2ہفتوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنے والی موانا اس ہفتے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم ’موانا‘ کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے، جو دور دراز واقع ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے۔س سفر کے دوران اس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے، جو اس کی مدد کرتا ہے۔ فلم اس ہفتے ایک ارب 22 کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔کامیڈی کا بھرپور تڑکا لیے اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم ’آفس کرسمس پارٹی‘ 88کروڑ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔