لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم ”وار روم“ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ ترانوے لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر سرفہرست رہی۔
فلم ”سٹریٹ آوٹ آف کامپٹن“ نواسی لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ فلم ”اے واک ان دی ووڈز“اکاسی لاکھ ڈالر سمیٹ کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
فلم ”مشن امپوسیبل روگ نیشن،، بہتر لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے اور ”دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ “ اکہتر لاکھ ڈالرسمیٹ کر پانچویں نمبر پر رہی۔ رواں سال کے آغاز کے بعد یہ پہلا ہفتہ ہے کہ کوئی بھی فلم ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔