لاہور (یس ڈیسک) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فنکار غیر سیاسی ہوتے ہیں ہمیں اپنے کام سے مخلص ہونا چاہیے اور جہاں تک بھارتی فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کی بات ہے تو میری نظر میں فنکار اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں فلموں کی تعداد کم ہونے سے پاکستانی فنکار کو باہر جانا پڑتا ہے، اگر بھارت کے پراجیکٹس میں ہمارے فنکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے تو یہ بڑے فخر کی بات ہے۔