پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کی ایم پی اے ، سارا ولا نے پاکستانی نژاد احمد کی ریگروپاسیون سے متعلقہ معاملہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جلد حل کرنے کی درخواست پر مشتمل خط اسلام آباد میں متعین سفیر محترم کے نام ارسال کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ، پاکستانی نژاد احمد کا معاملہ مرکزی سیکرٹری ایمیگریشن گابی پوبلیت کے سامنے کونسلر ہما جمشید نےاٹھایا تھا۔ جس پر گابی پوبلیت اور سارا ولا کے توجہ دلانے پر آئی سی وی پارٹی کے ایم این اے کوسکوبیعا نے یہ معاملہ قومی اسمبلی سپین میں اٹھایا تھا۔ اور اب جناب محمد اسلم غوری ، ویلفئر قونصلر بارسلونا سے فرینڈ آف پاکستان کا خظاب پانے والی کتلان ایم پی اے سارا ولا نےاس معاملہ کو سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ بذریعہ خط اٹھایا ہے۔
اس سے قبل سفیان یونس کی کوششوں اور یاسر عرفات اور شہزاد اکبر وڑائچ کے میزبانی میں ہونے والے سارا ولا کے دورے کے باعث کونسلر ہما جمشید کی توجہ دلانے پر ثمینہ کوثر اور پاک فیڈریشن سپین کے ترجمان سعد مختار تارڑ سے رابطہ کرنے والے وسیم بٹ پاکستان سے سپین پہنچ چکے ہیں۔ سعد مختار تارڑ اور گابی پوبلیت مرکزی سیکرٹری ایمیگریشن کیجانب سے تحریک دلانے پر سارا ولا کی ہی کوششوں سے کتلان صوبائی اسمبلی سے سانحہ پشاور کے خلاف قرارداد منظور ہوئی تھی۔ جس میں