ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر ویانا میں خواجہ اجمیر شریف کے سلسلہ میں زکر محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نعت خوان نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اور علامہ مدثر اعوان نے خواجہ اجمیر شریف کی حالت زندگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی- اجتماعی دعائیہ کلمات کے بعد درودو اسلام پیش کیا گیا اور علامہ مدثر اعوان نے ختم شریف پڑھا اور مہمانوں کو خواجہ اجمیر شریف کے نام کا لنگر تقسیم کیا گیا -پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے باوا سید غضنفر علی شاہ اور سید عبدالرحمان شاە کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے لائف ممبر شپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔