اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہفاروق ستار منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو موجودہ تنظیمی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
کراچی:ایم کیو ایم لندن کے حالیہ بیانات اور ردعمل پر متحدہ پاکستان نے پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں آج شام سات بجے اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں متحدہ پاکستان کے تمام منتخب نمائندوں سمیت سیکٹرز کی سطح کے ذمہ داروں کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار اجلاس میں شرکا کو موجودہ تنظیمی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور آئندہ حکمت عملی پر غور بھی کیا جائے گا۔