کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے تقدس کا احترام ہر ایک کو کرنا چاہیے۔