counter easy hit

ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری تک رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس بند

Court

Court

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ داخل دفتر کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کے نام پر کوئی جائیداد موجود نہیں ہے، ان کے نام پرٹیلیفون نمبر بھی نہیں ہے، عدالتی حکم کے تحت الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اشتہارات دیے جاچکے ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں اور ان کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ منظور کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ مستقبل میں اگر ایم کیو ایم کے قائد گرفتار ہوئے تو ان کے خلاف کیس دوبارہ چلایا جائے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔