کراچی: متحدہ کے ابھی اور لوگ بھی پارٹی چھوڑیں گے، اگلے الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی: صوبائی وزیر کی نئی پیشگوئیاں
صوبائی وزیر منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا مستقبل نظر نہیں آرہا، نیا پارٹی سربراہ دبئی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی میئر بہت پہلے سے کام کرنا نہیں چاہ رہے تھے، اگلے الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں کو جیل جانے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے، ماضی میں بھی ایسے الائینس بنتے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا نواز شریف کی ٹکراو کی عادت ہے وہ ٹکراو کرینگے، انکی محاذ آرائی کا نتیجہ نومبر میں آجائیگا۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کام نکلوانے والوں نے کچھ کام نکلوالیا جبکہ کچھ نکلوانا باقی ہے، جب مکمل کام نکلوالیا جائیگا تب ان کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔