کراچی، افضل ندیم ڈوگر…ایم کیوایم کے بانی رکن اور مرکزی رہنما سلیم شہزاد طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
سلیم شہزاد غیرملکی پرواز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعدکراچی پہنچیں گے۔ روانگی سے قبل فون پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم سے تعلق رکھنے والے تمام گروپ رابطے کر رہے ہیں اور فون پر بات چیت ہوئی ہے لیکن وہ اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کراچی پہنچنے کے کے بعد دوستوں سے ملاقاتوں اور مشورے سے ایک دو دن کے بعد کریں گے۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ کراچی آنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کیلئے ڈرایا جارہا ہے۔ سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تین دہائی سے زائد عرصے سے سیاست میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی سیاست کراچی میں ہو اور کراچی والے ہی یہ سیاست کریں۔