counter easy hit

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر، پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ، 2 مقدمات کے چالان کی کاپیاں روکنے کا انکشاف، دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔

MQM founder of the delayed Red Warrants, police and department of Sindh barrier

MQM founder of the delayed Red Warrants, police and department of Sindh barrier

کراچی: بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق، معاملے میں سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ رکاوٹ بن گئے ہیں کیونکہ سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ نے 2 مقدمات کے چالان کی کاپیاں روک رکھی ہیں۔ صولت مرزا اور منہاج قاضی کے بیانات کی کاپیاں بھی نہیں دی جا رہیں۔

ڈائریکٹر نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ پر اس حوالے سے اظہار برہمی کیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کے لئے انٹرپول دو دفعہ مہلت دے چکی ہے۔ انٹرپول کی مہلت 13 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول کی جانب سے تحریر کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوم سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو متعدد بار مطلوبہ کاغذات کی فراہمی کے لئے لکھا چکا ہے۔

دریں اثناء، ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ بانی کے ریڈ وارنٹ کیلئے وزارت داخلہ آئندہ ماہ انٹرپول کو نیا مراسلہ بھجوائے گی۔ نئے مراسلے میں انٹرپول کے اعتراضات دور کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن روکنے کیلئے قانونی راستہ استعمال کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم لندن کی رجسٹریشن کی صورت میں سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website