کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان کے بیان کے خلاف قرارداد محمد حسین،خالد احمد اورعامرمعین پیرزادہ نے جمع کرائی، مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عسکری قیادت کے خلاف جو گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے۔
قرراداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل میں پاک فوج کے بارے میں غلط زبان استعمال کی۔ جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پورا نہیں اترتے اس لئے ان کی قومی اسمبلی سے رکنیت ختم کی جائے۔