اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ایم کیو ایم کراچی میں قانون کی عملداری پر شکایت کررہی ہے لیکن شہر میں ریاست و قانون کی رٹ بحال کی جائے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہ پاک فوج اور رینجرز ملکی بقاکی جنگ لڑرہے ہیں، کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے اسی لیے ملک میں قیام امن کے لیے شہر قائد میں امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم چند روز پہلے تک ملک میں مارشل لا کو دعوت دے رہی تھی لیکن اب جب کراچی میں قانون کی عمل داری بحال کی جارہی ہے تو ایم کیو ایم شکایت کررہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر صورت امن قائم کرتے ہوئے شہر میں ریاست و قانون کی رٹ بحال کی جائے گی اور اس کو امن دشمنوں سے ہر قیمت پر بچائیں گے۔