کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان کی زر ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کی جاتی ہے تاہم ضمانت کے باوجود وہ اس دوران بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔
عدالتی حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ عامر خان تفتیش میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے جب کہ کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی کے دوران عامر خان کو حراست میں لیا گیا اور 90 روز اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد عزیز آباد پولیس کے حوالے کردیا تھا جب کہ ان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا مقدمہ بھی اسی تھانے میں درج ہے۔