کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوتی رہی اور ایم کیو ایم کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔ سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد انور کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انچارج رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ ایم کیو ایم کو دبا دیا جائے تو یہ مکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بند کرنے کا کہنے والوں نے کبھی کراچی کی ترقی کا تو نہیں سوچا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن کو قتل کردیا گیا اور پنجاب حکومت چپ رہی۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت سے طاہرہ آصف اور بائو انور کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی اپیل کی اور پرامن منتشر ہوگئے۔