کراچی کے سچل تھانے میں ایم کیو ایم قائد سمیت رابطہ کمیٹی کے 20 رہنمائوں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) سچل تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد سمیت رابطہ کمیٹی کے بیس رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ٹیلی گرافٹ ایکٹ و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نسرین نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد میئر وسیم اختر ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت رابطہ کمیٹی کے دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب میں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ خطاب کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔