لندن: ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل کو کمیٹی سے باہر کردیا۔
MQM London expelled Wasay Jalil from the coordinating committee
ایم کیوایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واسع جلیل کی جانب سے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کےمطابق نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر واسع جلیل کو رابطہ کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے اور وہ کارکن کی حیثیت سے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ واسع جلیل گزشتہ سال سے ہی لندن میں مقیم ہیں اور وہ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں ایم کیوایم لندن کا دفاع کرتے رہے ہیں۔