counter easy hit

ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی کے اجلاس ختم،مفاہمت کا فیصلہ

کراچی کی سیاست میں ایک بات پھر ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے خفیہ رابطوں کے بعد کھل کر ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

MQM Pak, Leader, Farooq Sattar, Join, hands, with, Pak, Sarzameen, Party, Chairman, Mustafa Kamal

MQM Pak, Leader, Farooq Sattar, Join, hands, with, Pak, Sarzameen, Party, Chairman, Mustafa Kamal

ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے والی ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی آپس میں مفاہمت کے لیے تیار ہیں۔دونوں جماعتوں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مل کر سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ انضام ہوگا ؟اتحاد ہوگا ؟ اس حوالے سے باضابطہ اعلان کچھ دیر میں دونوں جماعتوں کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں متوقع ہے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے ہیں، جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی رہنماؤں کے بیانات میں شدت آگئی تھی، یہ بیان بازی اتنی بڑھی کہ گزشتہ روز پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ اعلانیہ کہہ رہاہوں کہ ایم کیوایم کو دفن کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے کراچی اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما آج کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے علیحدہ علیحدہ پارٹی اجلاسوں میں اس مفاہمت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی سے مفاہمتی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔اجلاس میں فاروق ستار نے نیا سیاسی منصوبہ رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھ دیا ہے ،جس کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی اتحاد پھر انضمام کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے کچھ ارکان نے اس تجویز کی مخالفت بھی کی ہے جن میں شبیر قائم خانی شامل ہیں ،اراکین اسمبلی نے ان سے سوال کیا کہ آپ پر کون سا دباؤ ہے جو یہ فیصلہ کر رہے ہیں ؟

ذرائع کے مطابق عامر خان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔دوسری طرف مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت پی ایس پی کا اجلاس بھی ہوا ہے۔اجلاس میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایم کیوایم سےنہیں بلکہ ایم کیوایم نے پی ایس پی سےرابطہ کیا ہے۔پی ایس پی ارکان نے کہا کہ ایم کیو ایم کا نام کسی صورت قبول نہیں ہےاور فوری انضام بھی مناسب نہیں ۔پاک سرزمین پارٹی کے ارکان کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ تمام معاملات مرحلے وار طے کیے جائیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website